بابا گرونانک جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور کا کھلنا ہمارے لئے باعث ٖفخر ہے: گورنر پنجاب

255

لاہور، 31اکتوبر(اے پی پی): گورنر پنجاب نے واہگہ بارڈر پر نگر کیرتن کا استقبال کیانگر کیرتن میں آنے والے سکھ یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا سکھ یاتری جتھے کی شکل میں پاکستان آئے ہیں۔اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتری اپنی عقیدت کے مطابق سونے کی پالکی کرتارپور میں نصب کرنا چاہتے ہیں بابا گرونانک جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور کا کھلنا ہمارے لئے باعث ٖفخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور کوریڈور حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا بہترین فیصلہ ہےسکھ یاتریوں سمیت دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے دیگر تمام مذاہب کے مقامات پر بھی کام کر رہے ہیں۔

 وی این ایس لاہور