اسلام آباد ، 14 اکتوبر (اے پی پی): برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ برطانوی شاہی جوڑے کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور ننھے بچوں نے گلدستے پیش کئے۔ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شاہی جوڑا لاہور، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات جائے گا۔ شاہی جوڑا اہم تاریخی اور تفریحی مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔
وی این ایس ، اسلام آباد