تینتیسویں  نیشنل گیمز 2019  کی مشعل، اسلام آباد میں پاک بحریہ  کے حوالے  کرنے کی تقریب

129

جنرل

اسلام آباد،15 اکتوبر (اے پی پی ): تینتیسویں (33) نیشنل گیمز 2019  کی مشعل،اسلام آباد میں پاک بحریہ  کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقادہوا ۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق پاک بحریہ کے کمانڈر نارتھ کموڈور حامد حسین نے نیشنل گیمز کی مشعل پاکستان ائیر فورس سے فیصل مسجد کے قریب وصول کی،بعد ازاں کچھ فاصلے طے کرنے کے بعد پاک بحریہ نے مشعل پاکستان آرمی کے سپرد کردی ۔مشعل کا یہ سفر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ہے ۔

نیشنل گیمز میں پاک بحریہ کی بیس (20) ٹیمیں مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں   جبکہ تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز ، جوانوں، کھلاڑیوں سمیت بحریہ سکول اورکالج کے طلباء نے شرکت کی ۔

وی این ایس،اسلام آباد

Video Download