حکومت کا اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے:وزیراعظم عمران خان

191

اسلام آباد ، 4 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے، ہم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام احساس شروع کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی امتیاز چوہدری، چوہدری شوکت علی اور سیّد فیض الحسن سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں سے متعلق معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے، حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام احساس کا اجراءکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو عوامی مسائل کے حل میں متحرک کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد