صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پانچ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال بنائے جارہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

168

لاہور، 26اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے کے عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کے بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈیز، ایمرجنسیز اور ان ڈور وارڈزمیں ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے کام کو تیزکرنے کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں مریضوں کو معیاری ہیلتھ کیئر کی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔ مریضوں کومعیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پانچ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ یہ ہسپتال اٹک، بہاولنگر، میانوالی،لیہ اورراجن پور میں بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ ہسپتالوں میں آئے مریضوں کو نہ دیکھنا ڈاکٹروں کے نوبل پروفیشن کے عہد کے منافی ہے۔ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیاجائے۔

 وی این ایس ، اسلام آباد

Download video