اسلام آباد ، 07اکتوبر (اے پی پی) : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھانا کھلانا انبیاء کی سنت ہے، اس کارخیر سے صلہ رحمی، خدمت انسانیت اور کمزوروں کے احساس کے جذبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں احساس کے جذبے عام کرنے سے سماجی مسائل حل کرنے میں بڑی کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں دسترخوان بچھایا گیا جہاں معاشرے کے ناداروں کیلئے سیلانی لنگر کا اہتمام ہے۔
وی این ایس، اسلام آباد