مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیجانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہیں :اقوام متحدہ

178

اسلام آباد،24 اکتوبر(اے پی پی ): اقوام متحدہ نے  یو این چارٹر پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے ۔

اقوام متحدہ کے 74ویں  یوم تاسیس کے موقع پر وزارت خارجہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اقوام  متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر  Knut Ostby نے کہا کہ سیکرٹری جنرل  یو این کا کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بیان ریکارڈ پر موجود ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ  اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل طور  پرعمل پیرا ہوکر اپنا کردار اداکیا ہے‏ ، آج کادن اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل داری کےعزم کی یاددہانی دلاتا ہے – ‏اقوام متحدہ کا  فرض ہے کہ  وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خورداریت دلائے اور انہیں بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے اپنا موثر کردار کرے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ  اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا میں سامراجی طاقتوں کےخاتمے کی نوید کے ساتھ ابھرا،

 ‏اقوام متحدہ کے قیام سے دنیا کے مختلف خطوں میں پھیلی ہوئی بے چینی  اور ناانصافی کے خاتمے میں مددملی۔

تقریب میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ،یو این آفیشنلز کے علاوہ  اسلام آباد میں تعینات ڈپلومیٹک کمیونٹی کی کثیر تعداد نے  بھی شرکت کی

وی این ایس ،اسلام آباد

Download video