وزیراعظم عمران خان سے چین کی لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے سی ای او لی کنگ وین کی ملاقات

174

بیجنگ 08 اکتوبر (اے پی پی) :وزیراعظم عمران خان سے لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لی کنگ وین نے ملاقات کی ہے۔ منگل کو یہاں بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔چاؤ یانگ نیو لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ لیانوننگ ٹائر گروپ کی ممبر کمپنی ہے جو بین الاقوامی سطح پر بہترین ٹائر تیار کرتی ہے۔

وی این ایس ، بیجنگ