اسلام آباد ، 7 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں غریب اور ضرورت مند افراد کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لئے احساس سیلانی لنگر خانہ سکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ لنگر خانہ سکیم سیلانی انٹرنیشنل اور حکومت کے احساس پروگرام نے مشترکہ شروع کی ہے۔ اس کا دائرہ کارپورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ آئندہ سال تک 112 لنگر خانے ملک کے دیگر حصوں میں بھی قائم کئے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کئے گئے لنگر خانے سے روزانہ 600 غریب اور نادار افراد کھانا کھا سکیں گے۔
وی این ایس ، اسلام آباد