وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین گہری اور لازوال دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا:معاون خصوصی اطلاعات و نشریات

165

اسلام آباد،08 اکتوبر (اے پی پی ):  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےاپنے ٹویٹ میں کہا  ہےکہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے جس کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے، یہ دورہ معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران  چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ  سے ملاقاتیں کرینگے۔ملا قات کے دوران مقبوضہ جموں کشمیرمیں تشویشناک صورتحال پر چینی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گےاور  سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی تاریخی فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم مظلوم کشمیریوں کی حمایت  میں پاکستان کے موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وی این ایس ،اسلام آباد