وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

143

اسلام آباد ، 17 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

قبل ازیں وزیر داخلہ نے اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کے لئے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد