اسلام آباد ، 23 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی نے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی خواہش کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد