پشاور،27 اکتوبر(اے پی پی):یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں شجرکاری کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پودا لگایا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نےا پنے پیغام میں کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور تا دم آزادی کھڑے رہیں گے۔ ہم نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کر تے ہیں۔
وی این ایس، پشاور