یوم سیاہ کشمیر ؛ نیوزی  لینڈ میں  پاکستانی اور کشمیری  عوام کا احتجاجی مظاہرہ

248

آکلینڈ ،27اکتوبر(اے پی پی ):کشمیری عوام  کی امنگوں کے برخلاف ریاست جموں وکشمیر کے بڑے حصہ پر  بھارتی فوج  کی  جانب سے زبردستی قبضہ کیخلاف 27 اکتوبر 1947 کے دن کو تاریخ  میں ایک سیاہ ترین دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ نیوز ی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں  پاکستانی اور کشمیری  عوام کی  جانب سے یوم سیاہ کشمیر  کی مناسبت سے  ایک احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا   جس میں  مقبوضہ کشمیر پر  بھارتی غاضبانہ قبضہ کی  شدید مذمت کی  گئی  جبکہ دوران احتجاجی  مظاہرین  نے  بھارتی فوج کی  جانب سے  مقبوضہ کشمیر کی عوام  پر پچھلے 72 سالوں سے  جاری  انسانیت سوز مظالم  اور موجودہ کرفیو  کے  فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر کی  عوام   کی  جذبہ آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے  مظاہرین نے  سرخ  شرٹس زیب  تن کر  رکھی تھیں جن  پر آزادی کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے   انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور وہاں کی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لیے ہاتھوں میں کتبے بھی  اٹھا رکھے  تھے اور  اس موقع پر بھارت خلاف  شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔

احتجاجی مظاہرہ میں  بنگلا دیش، سری لنکااور بھارتی عوام نے بھی شرکت کی ۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video