آسیان ممالک کے پارلیمانی وفد کی چیئرمین کشمیر کمیٹی سے ملاقات

0
41

اسلام آباد، نومبر 5 (اے پی پی): آسیان ممالک کے پارلیمانی وفد نے آج اسلام آباد میں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ملاقات کی اور بھارت کے پانچ اگست کے بعد کے اقدامات سے کشمیر کی  صورتحال پر بات کی۔وفد کا کہنا تھا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے، کشمیر کے تنازعہ کا حل خطے کی سلامتی کے لئے بہت ضروری ہے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو فوری ختم ہونا چاہئے اور کشمیری عوام پر مظالم کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

وفد نے کہا کہ آسیان ممالک سمجھتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،کشمیر کے بارے آسیان ممالک اہم مہم چلائیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں۔

 فخر امام نےکہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیر کے تنازعہ کو تسلیم کرتی ہیں، کشمیر پر آسیان کی کمیٹی بنانے کے اعلان پر شکرگزار ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video