اسلام آباد:لوک ورثہ میں سالانہ قومی ثقافتی میلہ شروع ہوگیا

1251

اسلام آباد، نومبر 15 (اے پی پی): نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج، لوک ورثہ کے زیر اہتمام شکر پڑیاں میں سالانہ لوک میلہ شروع ہوگیا۔میلے میں ملک بھر سے فنکار،گلوکار ،ہنر مند اور دستکار شریک ہیں۔

پاکستان کے معروف ثقافتی ادارہ لوک ورثہ وزارت تعلیم و تربیت و قومی ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ پندرہ روزہ  قومی ثقافتی “لوک میلہ“ شروع ہوگیا ۔میلے کا افتتاح وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کیا،پہلے روز  تمام صوبوں کے لوک گلوکاروں اور فنکاروں نے خوبصورت گیت پیش کئے جنہیں شائقین نے بہت پسند کیا۔

ثقافتی میلے میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پویلینز  بھی قائم ہیں ۔ پندرہ روزہ اس    میلہ کے کامیاب انعقاد میں صوبائی کلچرل ڈیپارٹمنٹس کا بھی اہم کردار ہے۔ جو اپنے ہمراہ   ماہرہنرمند اور لوک گلوکار لے کر آتے ہیں اور یہاں اپنے سٹال سجاتے ہیں جس سے پاکستان کے روایتی فنون  جو اپنی انفرادیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں

سورس: وی این ایس اسلام آباد