اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات پی این سی اے میں جاری

0
88

اسلام آباد، نومبر 21 (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اسلام آباد آرٹ فیسٹیول میں انڈونیشیا، چین اور پاکستانی رقاص نے اپنے علاقائی رقص پیش کیے جبکہ فنون لطیفہ کے مختلف فن پاروں کی نماش میں دنیا بھر سے آۓ آرٹسٹوں نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں ہونے والا یہ میگا آرٹ فیسٹیول 30 نومبر تک جاری رہے گا جس میں” روایات اور جدت ” کے بارے میں سیشن بھی شامل ہے۔اس فیسٹیول کو مختلف پبلک اور نجی تعلمی اداروں، آرٹ گیلریز، آرٹسٹ ایسوسی ایشنز، کارپوریٹ سیکٹر اور ایمبیسیز کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی  افراد  بڑی تعداد میں فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد

 

Download Video