ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: عبدالرزاق داوؑد

0
84

 اسلام آباد ، 21 نومبر (اے پی پی): مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم ہمسایہ دوست ملک ہے، اس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

ان  خیالات کا اظہار   مشیر تجارت  نے  ایران  کے سبکدوش ہونے والے  سفیر مہدی  ہنر دوست سے  الوادعی  ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے پاکستان میں خدمات پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر ان کی خدمات کو بھی  سراہا۔

اس موقع  پر ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے دو اہم ممالک ہیں۔ تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں کے  دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

 وی این ایس، اسلام آباد

download video