سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر خصوصی استقبال

0
98

کرتارپور، 09نومبر(اے پی پی ): کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں  شرکت  کیلئے آنے  والے سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کرتارپور امیگریشن سنٹر  پہنچنے  پر خصوصی استقبال کیا گیا ۔

وزارت خارجہ کے حکام نے  سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو  زیروپوائنٹ سے خصوصی سواری پر بٹھا کر کرتارپور امیگریشن سنٹر  تک  پہنچایا  جہاں پر  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔

سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

 وی این ایس، اسلام آباد