سکھر؛ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، خورشید احمد شاہ کی نیب عدالت پیشی

0
29

سکھر،09نومبر(اے پی پی ): آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما خورشید احمد شاہ کی نیب عدالت میں پیشی ہوئی ،پانچ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب نے خورشید شاہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تھی جبکہ احتساب عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں  پندرہ روز کیلئے جیل کسٹڈی  میں دیتے ہوئے  24 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

خورشید شاہ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈیکشن آڈر بھی جاری کیے گئے ہیں، این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز کی ٹیم سے مشورے کے بعد خورشید احمد شاہ کو اجلاس میں شرکت سے منع کر دیا گیا ہے ، ڈاکٹرز نے  ہدایت  کی کے   خورشید شاہ کی حالت سفر کرنے جیسے نہیں ہے،جب  تک علاج مکمل نہیں ہوتا وہ کہیں سفر نہ کریں۔

سورس: وی  این ایس، سکھر