سکھر میں جشن عید میلادلنبیﷺ کی تیاریا ں زور شور سے جاری

0
20

سکھر، 08نومبر (اے پی پی): ملک کے دیگر مقامات کی طرح سکھر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی جشن عید میلادلنبیﷺ منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد اپنے گھروں ، شاپنگ مالز ، بنگلوں ، بازاروں ، کاروں ، بسوں ، موٹرسائیکلوں ، ٹرکوں اور سائیکلوں کو ہرے جھنڈوں ، اسٹیکرز اور لائٹس کے ساتھ سجانے میں مصروف ہیں۔

عوام ، خاص طور پر بچوں میں زبردست ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ وہ اپنے گھروں ، عمارتوں ، بازاروں ، دکانوں اور گاڑیوں کو ہرے جھنڈوں ، اسٹیکرز اور فینسی لائٹس سے خوبصورتی سے سجانے کے لئے آخری لمحات دے رہے ہیں تاکہ ان سے محبت کا اظہار کیا جاسکے۔

سکھر کے شاہی بازار اور غریب آباد بازار سمیت مختلف بازاروں میں خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں صارفین خاص طور پر بچوں اور طلباءکو بڑی تعداد میں جشن آزادی منانے کے لئے ہرے پرچم ، اسٹیکرز اور بیجز خریدتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اے پی پی /سکھر/حامد