لاہور؛نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے وفد کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

0
36

لاہور،5نومبر (اے پی پی): نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں ٹریننگ کالج شیخوپورہ کے45 زیر تربیت سب انسپکٹرز شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسرا کبر ناصر خان نے زیر تربیت افسران کو بریفنگ دی ۔  وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، پُکار ایمرجنسی سینٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔

 شرکاء کو بتایا گیا کہ سیف اینڈ سمارٹ سٹی منصوبے کو سمجھنا سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو ہے۔ امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی رہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت موثر ہے۔ اکبر ناصر خان نے بتایا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کررہی ہے۔

وفدکے شرکاء کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

 ای این ایس   لاہور