وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس

0
64

اسلام آباد، 15 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔کور کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان کی مذمت کی اور کہا کہ دھرنے کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔

کور کمیٹی نے دھرنے کے دوران حزب اختلاف کے رہنماﺅں کی جانب سے کی جانے والی تقاریر میں قوانین کی خلاف ورزی کے معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ کور کمیٹی نے کہا کہ بڑے اپوزیشن رہنماﺅں نے اپنی بدعنوانی پر پردہ ڈالنے کے لئے دھرنے کا حصہ بن کر موقع پرستی کا مظاہرہ کیا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد