وزیراعلیٰ پنجاب امرتسر سے آنے والے سکھ رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

0
10

لاہور،8نومبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے امرتسر سے آنے والے سکھ رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندرپال سنگھ بھی ملاقات میں موجود تھے-امرتسر کے سکھ رہنماؤں کے وفد نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی پراجیکٹ پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا-

اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردارمہندر پال سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان اور بھارت کی سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے  ہیں ، باباگرونانک یونیورسٹی کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی اقدام ہے-سکھ رہنمابکرم جیت سنگھ لاٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ بابا گرونانک یونیورسٹی خطے کا بہترین تعلیمی ادارہ بنے گا-

سکھ رہنما بلجیت سنگھ نے کہا کہ سردار عثمان بزدارجیسے سادہ اور منکسر مزاج وزیراعلیٰ سے ملکر دلی خوشی ہوئی ہے۔

سورس: وی  این ایس، لاہور