وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا احسن اقدام، خیبرپختونخوا میں بسنے والے بہن بھائیوں کیلئے خیرسگالی کے جذبے کے تحت آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ

0
71

لاہور،4نومبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی اور سیکرٹری خوراک کے پی کے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ریلیز کو اوپن کرے گی وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک پنجاب کو ہدایات جاری کر دیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کی آٹے کی ضروریات کو پورا کرے گی خیبرپختونخوا میں بسنے والے بہن بھائیوں کیلئے خیرسگالی کے جذبے کے تحت آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورخیبرپختونخوا میں آٹے کی ترسیل کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی اورکمیٹی اس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات کی باقاعدہ نگرانی کرے گی۔اس موقع پر وزیر خوراک کے پی کے قلندر خان لودھی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل بحال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے شکرگزار ہیں پنجاب حکومت کا یہ اقدام خیبرپختونخوا کی آٹے کی ضروریات پورا کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خزانہ، اور سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلی نے شرکت کی۔

و ی این ایس، لاہور

 

Video Download