وزیرصحت پنجاب زیرصدارت اجلاس، ڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ

0
85

لاہور،06نومبر(اے پی پی):وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیرصحت نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنےاجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کیسزمیں واضح کمی پرصوبہ بھرکی انتظامیہ کوشاباش دیتی ہوں۔صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اسی محنت سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران اورضلعی انتظامیہ کی کاوش سے ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہےڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موئثراقدامات جاری رکھے جائیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہےڈینگی کاشکارمریضوں کے تمام ترتشخیصی ٹیسٹس مفت کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نجی ہسپتالوں اورلیبارٹریزسے بھی ڈینگی کے مریضوں کے اعدادوشماراکٹھے کررہاہے ڈینگی کی وباء پرمکمل قابوپانے کیلئے شہریوں کواپنے گھروں اوردفاترکوصاف ستھرارکھ کراہم کرداراداکرناہوگا۔

اجلاس میں محکمہ پولیس، پی آئی ٹی بی، ماحولیات، سوشل ویلفیئیر، فشریز، واسا، ایل ڈی اے، لیبر، ٹرانسپورٹ، سپیشل برانچ، ڈی ایچ اے، لیسکو، پی ایچ اے، ایگری کلچر، انہار، ڈی جی پی آر، لوکل گورنمنٹ، آئی پی ایچ، ایل ڈبلیوایم سی، سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن، فوڈ، کوآپریٹو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن( ر) محمداعجاز، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، ڈی سی لاہوردانش افضال اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات بھی شریک تھے۔

سورس: وی این ایس، لاہور