وفاقی وزیر برائے کشمیر امور وگلگت بلتستان کی ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات

0
47

اسلام آباد، 70 نومبر (اے پی پی) : وفاقی وزیر برائے کشمرض امور وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے ۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے اور آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے  کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں۔

 کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسی ایشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات کے  دوران  مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نےکہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے ، دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے  کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔

علی امین خان گنڈاپور  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وفد نے کہا  مسئلہ کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان کی متحرک پالیسیز قابل تعریف ہیں ،5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد سے ہمارا مقبوضہ کشمیر سے رابطہ منقطع ہے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی  بھی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video