پانچ سال کے لئے عوام نےچُنا ،پورے کریں گے: گورنر پنجاب چوہدری سرور

0
41

لاہور، 17 نومبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنا پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے .انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے کسی کی جیت یا کسی کی ہار نہیں ہوئی۔

اروا کے فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ حکومت کا بیانیہ یہ ہے کہ نواز شریف کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں اتحاد کو خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان اختلافات کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اروا پورے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کر رہا ہے ایسی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی ،آزاد کشمیر کے زلزلے میں بھی یہ  تنظیم چوبیس کنٹینرز امداد کشمیر لیکر پہنچی۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے  حکومت نے جامع حکمت عملی بنائی ہے۔ماضی میں صاف پانی کے منصوبے کرہشن کی نذر ہوگئے یا ناقص حکمت عملی  سے ڈلیور نہ کر سکے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اب پاک اتھارٹی بنا ئی ہے،جو کمپنیاں ناقص پلانٹ لگائیں گے ان کو دو سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

وی  این  ایس ، لاہور

Download Video