آسیان ممبر ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کا کشمیر ی عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت  کے عزم کا اظہار

0
30

 

اسلام آباد، 5نومبر ( اے پی پی):  آسیان اراکین پارلیمنٹ نے  مسئلہ کشمیر کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے حل تک علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر کشمیر عوام کی حالت زار کو اُجاگر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے مظلوم کشمیری عوام  جن کو  بھارتی حکومت نے انسانی حقوق اور شناخت سے محروم کر رکھاہے کےخلاف  بھارتی جارحیت و بربریت کی مذمت کی۔

 ان خیالات کا اظہار  پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسیان ممبر ممالک کے  اراکین کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل  کو ہونے والی ملاقات میں   کیا۔ آسیان ممبر ممالک کا وفد مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے اصل حقائق کو جاننے کے لیے محمد اعظمی عبدالحمید صدر مجلس پروندگان ملائشیا کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔وفد میں ملائیشیا ، انڈونیشیا، برونائی دالااسلام کمبوڈیا، تھائی لینڈ ، میانمار اور سنگاپور کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔

وفد کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ کشمیر کی عوام کو عالمی تاریخ کے بدترین لاک ڈؤن کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مقبوضہ وادی کے عوام اس وقت بنیادی انسانی حقوق  تک سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 93دنوں سے جاری لاک ڈؤن نے وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہےاور وادی میں ذرائع مواصلات کے تعطل، اشیاء خوردنوش ، ادویات اور روزمرہ کی دیگر اشیاء ضروری کی عدم فراہمی نے مقبوضہ وادی کے عوام کی زندگیوں کو انتہائی اجیرین بنادیاہے۔

 اسپیکر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بے گناہ  نوجوانوں  کو حبس بے جاہ میں رکھ کر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے اور  بغیرکسی عدالتی کاروائی  قتل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی افواج کی جانب سے خواتین اور بچوں پر اسلحے کا بے دریغ استعمال ایک معمول بن چکاہے۔انہوں نے دورے پر آئے ہوئے وفد کے اراکین کو مقبوضہ وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرانے اورمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  قرادادوں اور کشمیر عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنی متعلقہ پارلیمانوں میں کشمیر کی حقیقی صورتحال کو اُجاگر کرنے کے لیے کہا ۔

وفد کے سربراہ محمد اعظمی عبدالحمید نے کہا کہ آسیان ممبر ممالک  کشمیر عوام کی حق خودارادیت  جس سے بھارت مسلسل انکار کر رہا ہے کی بھرپور حمایت کی ۔ انہوان نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جس طرح اُجاگر کر رہا ہے وہ اُس کی جانب سے بین الاقومی برادری سے کیے گئے وعدوں کا سراسر انحراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حقیقی تناظر میں اُجاگر کرنے کے لیے آسیان کشمیر ایڈوکیسی گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے  بھارتی افواج کی جانب سے کشمیر عوام پر عائد مذہبی عبادات اور رسومات کی ادائیگی پر پابندیوں کی مذمت کی ۔

 انہوں نے بتایا کہ اُن کا وفد کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ آسیان ممبر ممالک  کے اسپیکروں سے ملاقاتیں کریں گے اور اُنہیں کشمیر سے متعلق حقائق سے آگاہ کریں گے۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download video