پاکستان سوئٹزر لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہاں ہے : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

0
115

اسلام آباد، 04نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ پاکستان سوئٹزر لینڈ کے  ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہے، ادراہ جاتی تعاون اور قانون ساز اداروں کے مابین مستحکم روابط تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو سوئٹزر لینڈ کے پارلیمانی وفد کے پارلیمنٹ ہاوس کے دورہ کے دوران ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت سوئٹزرلینڈ کی ریاستوں کی کونسل کے صدر جین رینے فرنیئر کر رہے ہیں۔سوئٹزر لینڈ کے پارلیمانی وفد کے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہا کہ پاکستان سوئٹزر لینڈ تعلقات کی تاریخ میں آج نیا باب رقم ہو گیا ہے،سوئٹزر لینڈ کے وفد کا پاکستان کا پہلا دورہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور تجارتی سطح پر روابط کے فروغ کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔

اس موقع پر ملاقات میں حکومت، پارلیمان اور آئین ساز اداروں کے کام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ پاکستان سوئٹزر لینڈ دوستی گروپ کے کنونیئر سینٹرفاروق ایچ نائیک اور گروپ کے اراکین بھی موجود تھے۔اس موقع پر فارق ایچ نائیک نے کہا کہ پارلیمانی تعاون کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔

وی این ایس، اسلا م آباد

Download video