پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا وژن ہے: فردوس عاشق اعوان

0
27

اسلام آباد، 8 نومبر (اے پی پی): معاون خصوصی برائے  اطلاعات ونشریات  ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں ہے،پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم کا وژن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو  نجی شاپنگ مال کی گیلری میں منعقدہ فن پاروں کی نمائش کے  دورے  کے موقع  پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔ انہوں نے کہا کہ  ربیع الاول حضور پاک ﷺکی ولادت کا مبارک مہینہ ہے اور اسی مناسبت سے فن پاروں میں والی دو جہاں ﷺسے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے فن پاروں کی نمائش پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے طبی بنیاد پر ضمانت دی اور وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کیس میں نیب مدعی ہے ،اس لئے متعلقہ حکام اور سرکاری میڈیکل بورڈ سے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے بار ہا واضح کیا ہے کہ سیاست اپنی جگہ انسانی ہمدردی اپنی جگہ ہے۔نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کی جائے گی۔

سورس وی این ایس اسلام آباد