پاک بحریہ  اور  رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ دو ہزار انیس اختتام پذیر

0
31

اسلام آباد، 17 نومبر( اے پی پی): پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کے اسپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ دو ہزار انیس بروز اتوار اختتام پذیر ہو گئی۔تیرہویں سالانہ بحری مشق شاہین الجزیرہ کراچی اور کھلے سمندر میں دس روز تک جاری رہی۔  پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس نے مشق میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔ مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کے لئے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزکیے گئے۔ مشق کے اختتامی روز دونوں فورسز نے بحیرہ عرب میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کا کامیاب مظاہرہ کیا۔مشق شاہین الجزیرہ پاکستان اور بحرین فورسز کے مابین مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔

وی این ا یس، اسلام آباد

Download Video