پشاور؛پٹرول رائیڈرز سکواڈز کا مختلف شاہراہوں اور اندرون شہر کا گشت، شہریوں کا بھرپور استقبال

0
32

پشاور، 9نومبر(اے پی پی): سٹی پٹرولنگ فورس کے رائیڈرز سکواڈز نے آپریشنل ذمہ داری سنبھالتے ہوئے گزشتہ روز افتتاح کے بعد شہر کے مختلف شاہراہوں اور اندرون شہر علاقوں میں گشت کا سلسلہ شروع کر دیا، جس پر تاجروں اور شہریوں نے سٹی پٹرولنگ رائیڈرز سکواڈز اہلکاروں کا استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خیبر پختونخوا پولیس کے حق میں نعرے بازی  کی۔

اس موقع پر شہریوں اور تاجر تنظیم کے راہنماؤں نے پولیس کی جانب سے سٹی رائیڈرز سکواڈ گشت شروع کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے سٹی پٹرولنگ فورس کو موٹر سائیکل فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سٹی پٹرولنگ سکواڈز گشت سے نہ صرف گنجان بازاروں میں امن و امان برقرار رہے گا بلکہ اندرون شہر تنگ و تاریک گلیوں میں جرائم پیشہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جا سکے گی۔

سورس: وی این ایس، پشاور