پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، گندے انڈوں کے استعمال  پر 4فوڈ پوائنٹس سیل ،3کو بھاری جرمانہ

0
38

لاہور، 18 نومبر(اے پی پی): ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گندے انڈوں کے استعمال کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس دوران ٹوٹے اور ہیجری کے گندے انڈے استعمال کرنے پر 4فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے جبکہ 3کو بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چار ہزار 300ٹوٹے، گندے انڈے، 100کلوزائدالمعیاد فروٹ کیک اور بھاری مقدارمیں کھلے رنگ برآمد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سیل کیے گئے بیکرز پروڈکٹس کی تیاری میں گندے انڈے استعمال کرتے پائے گئے.کیک اور دیگر بیکری پروڈکٹس کی تیاری میں ہیچری انڈوں کے استعمال پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ خوراک میں ہیچری سے آئے گندے انڈوں کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔انھوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے استعمال کے انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا، انڈوں کا صاف ستھرا ہونا لازم ہے۔انہوں نے  کہا کہ کسی بھی جگہ ٹوٹے انڈے بکتے دیکھئیں تو فوراً پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔

 

Download Video

وی  این ایس، لاہور