چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری کے مزار پر حاضری

0
36

بہالپور، 04نومبر(اے پی پی ): چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے اُچ شریف میں سید جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ پڑھی اور چادر چڑھائی۔مزار پہنچنے پر دربار جلالیہ عالیہ کے سجادہ نشین سید حسن زمرد شاہ بخاری نے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا اور تبرکات کی زیارت کرائی ۔

سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم سید احمد محمود بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

وی این ایس، اسلام آباد