چیئرمین سینیٹ کا اپنی تنخواہ سے 20 ہزار روپے ماہانہ بنیاد پر سینیٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ میں دینے کا اعلان

0
86

  اسلام آباد،7 نومبر(اے پی پی ): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے ملازمین ادارے کا اثاثہ

 ہیں اورسینیٹ ملازمین کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ سے 20 ہزار روپے ماہانہ بنیاد پر سینیٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ میں دینے کا اعلان بھی  کیا  ہے ۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اراکین سینیٹ بھی دل کھول کر سینیٹ ایمپلائز ویلفیئر فنڈ میں عطیات دیں۔ بہتر فلاح و بہبود پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔پارلیمانی اداروں کے کام کے طریقہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود انتہائی اہم ہے۔

اجلاس میں ملازمین کی مالی معاونت کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سینیٹ محمد انور اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے فنڈ کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر  بھی بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں سینیٹرز اعظم سواتی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ثناء جمالی بھی شریک ہوئے۔

وی این ایس ،اسلام آباد

Download video