گرانفروشوں کو کسی صورت صارفین کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے؛صوبائی وزیر صنعت و تجارت

0
71

لاہور،17نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ جائز منافع حق لیکن ناجائز منافع عام آدمی کے حق پر ڈاکہ ہے۔گرانفروشوں کو کسی صورت صارفین کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔عام آدمی کے حق کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔صوبائی وزیر نے ڈی جی خان میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت پر سخت اظہار ناراضگی کیا۔انھوں نے ہدایت دی کہ ڈی جی خان کی انتظامیہ صورتحال کو فی الفور بہتر بنائے،قیمتیں بڑھانا ہوں تو راتوں رات بڑھ جاتی ہیں،کمی کرنی ہو تو مہینے لگ جاتے ہیں،اس روش کو بدلنا ہوگا۔گھی کے مختلف برانڈوں کی قیمت گھی مینوفیکچرز کی مشاورت کے بعد 140سے 180 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے،سبزیوں،ٹماٹر، آلو او رپیاز کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔صوبے بھر کے 32ماڈل بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کی مانیٹرنگ کی جائے،اجلاس میں 15نومبر کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

 

Download Video

وی  این ایس، لاہور