گوجرانوالہ ؛صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس

0
28

گوجرانوالہ ، 6 نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب میاں محمود الرشید کی زیر صدارت ڈی سی آفس گوجرانوالہ میں پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا-اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر پرائس کنٹرول میکانزم بنانے کی ضرورت ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھوٹی بڑی دکانوں اور سپر سٹورز وغیرہ پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں -صوبائی وزیر نے سبزی، پھل اور غلہ منڈیوں میں پھڑیے کے کردار کو محدود کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ  جرمانوں کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے  مقامی اور سپیشل قوانین میں ترمیم بارے حکومت کو سفارشات بھجوائی جائیں – اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو درپیش مشکلات اور موجودہ نظام میں موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا- اجلاس میں سبزی، پھل منڈیوں میں ریٹ لسٹ بڑی سکرینوں بورڈز پر آویزاں کرنے کے حوالے سے بھی تجاویزدی گئیں جس کے تحت مختلف سرکاری محکموں کے عارضی بنیادو ں پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لینے کی بجائے مستقل بنیادوں پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررکرنے کی تجویز پر غور کیا گیا. ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقرنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور کہا کہ  ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ جولائی سے اب تک 1 کروڑ28 لاکھ32 ہزار روپے جرمانہ کرکے پنجاب میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔

سورس: وی این ایس، لاہور