گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ملاقات

0
31

کراچی،09نومبر(اے پی پی ): گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے ہفتہ کو یہاں  گورنر ہاوس میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس مو قع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کرتار پور راہداری کھولنا قابل قدر اقدام ہے ،ملا قات میں گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی ریاست کا بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کے فیصلے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور بھارت کی ظالمانہ سوچ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و بربریت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے اپنا مضبوط کر دار ادا کرے۔

سورس: وی این ایس، کراچی