گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاقات

0
78

لاہور، 6 نومبر (اے پی پی):  گورنر پنجاب چودھری محمّد سرور سے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی  عمر تنویر نے  گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فوڈ اتھارٹی کی حکمت عملی اور 2020 میں بناسپتی گھی پر پابندی اور فوڈ اتھارٹی کے مستقبل میں لئے  جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  پنجاب بھر میں فوڈ اتھارٹی کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت اور مکمل سپورٹ  کی یقین دہانی بھی کروائی۔

سورس: وی این ایس،لاہور