ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری،سیاحوں نے گلیات کا رخ کر دیا

0
38

ہری پور،07نومبر(اے پی پی ):ہزارہ  ڈویژن  کے بالائی علاقوں گلیات، ایوبیہ، نتھیاگلی میں  گزشتہ روز ہلکی برفباری اوربارش کیساتھ کیساتھ ژالہ باری  کے بعد  موسم ٹھنڈا  اور خوشگوار ہو گیا ہے ۔

سیاحوں نے موسم اور حسین  برفانی قدرتی نظاروں   سے لطف اندوز ہونے کیلئے  ان  علاقوں کا رخ  کر دیا ہے  جبکہ محکمہ موسمیات نے   مزید بارش اور برفباری کی بھی  پیشگوئی  کی ہے ۔

سورس: وی  این ایس، اسلام  ہری پور