اسلام آباد،29 نومبر(اے پی پی): ماں اور بچے کی صحت اور خوراک سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی مشیر اور سلطنت اردن کی شہزادی سارہ زیدنے پاکستانی والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھلائے جانے والے خوراک کے بارے میں زیادہ محتاط رویہ اپنائیں۔
پاکستان کے چار روزہ سرکاری دورہ کے آخری دن اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزادی ساری نے کہا کہ پاکستان میں دو تہائی گھروں میں غذائیت سے بھرپور معیاری خوراک کی کمی ہے اورصرف تین فیصد بچوں کو معیاری غذا ملتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان میں خوراک کی کمی ہے بلکہ والدین بچوں کی پسند ناپسند کی وجہ سے غذائیت پر سمجھوتہ کرجاتے ہیں۔
شہزادی سارہ نے کہا کہ بچوں کو چٹخاروں سے بچاتے ہوئے ان میں غذائیت کے بارے میں حساسیت اجاگر کرنے سے ہم بچوں اور خاندان کی صحت میں ایک نمایا بہتری لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوراک کی کمی نہیں لیکن بچے پسند ناپسند کے چکر میں پروٹین اور دیگر ضروری غذائی اجزا سے محروم رہ جاتے ہیں۔
وی این ایس، اسلام آباد