سعودی عرب :کنگ سلمان فاونڈیشن کی جانب سے مسک آرٹ نمائش  کا انعقاد

192

ریاض (سعودی عرب )،04نومبر(اے پی پی ):  سعودی عرب میں  کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مسک آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 120 سے زائدمصوروں نے  اپنی آرٹ کے فن پارے رکھے جو نا صرف آرٹ کا شاہکار تھیں بلکہ سعودی کلچر کی بھی عکاسی کرتی نظر آئیں۔

دارلحکومت ریاض میں کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مسک  آرٹ کی نمائش میں سعودی شہریوں سمیت یورپ ، امریکہ اور  عرب ممالک کے علاوہ پاکستانی شہریوں نے شرکت کی اور نمائش میں رکھی نا صرف پینٹنگ دیکھیں بلکہ وہاں موجود ہر پینٹنگ اسٹال پر مصوروں  سے بھی ملاقات کی  اور آرٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 نمائش  میں   مختلف قسم کی آرٹ پینٹنگ  سمیت ولی عہد محمد بن سلمان کی  ایک تصویر خاص توجہ کا مرکز بنی  جو کہ 16500 سے زائد کلر فل تھم پن کے ساتھ بنائی گئی تھی۔

آرٹ ایگزبیشن میں  آئے شرکاء کے پورٹریٹ بھی بنائے گئے  جنہیں شرکاء نے خوب سراہا ۔

وی این ایس،ریاض

Download video