انتالیہ ،09نومبر(اے پی پی ): پاکستان کے محمد آصف نے ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی اسنوکر چمپئن شپ جیت لی ۔ محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چمپئن شپ اپنے نام کی۔سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی، اس سے قبل کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد آصف نے جیت پوری پاکستانی قوم اور کشمیریوں کے نام کی اور کہا کہ دوسری بار چیمپئن شپ جیتنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا ، مگر اپنے نفس پر کنٹرول کرکے یہ ٹورنامنٹ جیتا۔
وی این ایس، اسلام آباد