محمد وسیم نے ایک بار بھر ورلڈ رینکنک فائٹ اپنے نام کرلی

225

اسلام آباد، 25نومبر ( اے پی پی): فالکن کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستانی  باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔محمد وسیم نے ایک بار بھر ورلڈ رینکنک فائٹ اپنے نام کرلی، انہوں اس بار نے  دبئی میں میکسیکو کے حریف سابق دو دفعہ کے چیمپئن اور اپنے اسے کئی زیادہ تجربہ کار باکسر گینگان لوپیز کو شکست دی کر قومی پرچم بلند کیا۔اس فائٹ میں محمد وسیم 8 راونڈ میں حاوی رہے۔اس فائٹ کے بعد محمد  وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں کافی بہتر ی آئی ہے ۔
فلائے ویٹ کے کیٹیگری میں 77 58  پوانٹس کے ساتھ 13 ویں پوزیشن پر آ چکے ہیں۔انکے فائٹ کیرئیر کی بات کی جائے تو، اب تک وہ 11 فائٹس کر چکے ہیں، جس میں 10 میں فاتح یاب رہے۔ان 11 فائٹس میں بھی انہوں نے 69 راؤنڈ کھیلے، جسمیں  8 ناک آوٹس شامل ہیں۔ناک آؤٹ اس صورتحال کو کہتے ہیں جس میں حریف زوردار ہٹ لگنے کے بعد کھیلنے کے قابل نہیں رہتا اور مقابل کھلاڑی فاتح قرار دیا جاتا ہے اور اگر محمد وسیم کے ناک آؤٹ کے بات کی جائے تو انکی ناک آوٹس کی شرح63.64 فیصد ہے ۔
محمد وسیم کا ٹاپ ٹین کے کھلاڑی کو ہرا کر سبز حلالی پرچم بلند کر کے بہت فخر محسوس کر ہے ہیں، والدین ،کوچ اور پاکستانی عوام کی دعاوں کے باعث آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔محمد وسیم سپین میں شارٹ کیپمپ میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اور بہت جلد پاکستان میں باکسنگ لیگ کروانے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان میں کسی بھی  ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور محمدجیسے باکسر اس بات کو منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video