اسلام آباد ، 29 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے امور کشمیر کے وزیر علی امین خان گنڈا پور نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیر علی امین خان گنڈا پور نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
سورس:وی این ایس،اسلام آباد