اسلام آباد ، 25 نومبر (اے پی پی ): پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات ، وزیر خارجہ نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔
وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے خطے میں قیام امن کے لیے کے لئےاور پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان میں گزرا ہوا وقت انتہائی یادگار ہے۔ انہوں نے بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
وی این ایس ، اسلام آباد