الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کا اعلان کل کر دیا جائے گا؛ ڈاکٹر شیریں مزاری

0
41

اسلام آباد، 03 دسمبر(اے پی پی ): وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کا معاملہ  افہام  وتفہیم سے حل  کرنا چاہتی  ہے ، الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کا اعلان  کل ہی کر دیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیٹی کی چیئر پرسن وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ آج  کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کیلئے مختلف ناموں پر ٖغور کیا گیا ، دونوں  جانب سے مکمل  تعاون کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلے میں دوبارہ کل 2 بجے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی تعداد برابر ہے۔انہوں نے  کمیٹی  مختلف ناموں  کا جائزہ لے رہی ہے۔

وی  این ایس، اسلام آباد

Download Video