بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

0
35

اسلام آباد، 03 دسمبر(اے پی پی ):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ہر صوبے میں جاکر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔

 اجلاس میں 27 دسمبر کے جلسے کے انتظامات اور مختلف کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت کی گئی جبکہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور نچلی سطح تک عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت  کی گئی۔

اجلاس میں قائم علی شاہ، یوسف رضا گیلانی، نیربخاری ، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود ،علی مدد جتک ، فیصل کریم کنڈی، نفیسہ شاہ، پلوشہ خان اور مصطفی نواز کھوکھر موجود تھے ۔

 

وی این ایس، اسلام آباد