تعلیم پر سرمایہ کاری کرکے اپنی نئی نسل کو محفوظ اور روشن مستقبل دیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب

0
37

لاہور،2 دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کو گزشتہ 7 دہائیوں سے اہمیت نہیں دی گئی تعلیم پر سرمایہ کاری کرکے ہم اپنی نئی نسل کو محفوظ اور روشن مستقبل دیں گے،”دی نیو ڈیل” کے تحت پرائمری لیول تک تعلیم قومی زبان اردومیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے پیر کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی “دی نیو ڈیل” کے ذریعے ایجوکیشن سیکٹر میں دور رس تبدیلیاں لا رہے ہیں، امتحانی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے پرپوری توجہ دے رہے ہیں، انصاف آفٹرنون سکول کا پروگرام تحریک انصاف کا اختراعی منصوبہ ہے۔”انصاف آفٹرنون سکول” پروگرام کے ذریعے سکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سکول سے باہر بچوں کے لئے مزید 100 سکول قائم کئے جا رہے ہیں۔ “انصاف آفٹر نون سکول” پروگرام شعبہ تعلیم میں حقیقی تبدیلی کا نقیب ثابت ہوگا۔تعلیم کے فروغ کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے،بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرناہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات ملک کے روشن مستقبل اور نئے پاکستان کی بنیاد بنیں گے تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجا رہاہے۔

وی  این ایس، لاہور

 

 

46